Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے جیت کے دعوے

صدارتی الیکشن کی دوڑ ضرور جیتیں گے، سابق صدر/ ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعویٰ حقیقیت سے توجہ ہٹانا ہے، کملا ہیرس
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2024 06:36pm

امریکا میں صدارتی انتخابات سے پہلے ہی ری پبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس جیت کے دعوے کرنے لگے۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدارتی الیکشن کی دوڑ ضرور جیتیں گے، تمام سوئنگ اسٹیٹس پر ہم ہی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے ہارنا نہیں، عوام وائٹ ہاؤس پہنچنے کے لیے ہمیں ووٹ دیں، اقتدار میں آکر مہنگائی ختم کریں گے، معیشت مزید بہتر بنائیں گے۔

سابق امریکی صدر نے کہا کہ اقتدار میں آکر جرائم پیشہ افراد کا ملک میں داخلہ بند کردوں گا، میکسیکو سے آنے والے مجرموں کا راستہ روکیں گے، ہمارے دور میں امریکا کی سرحدیں محفوظ تھیں۔

امریکا میں صدارتی انتخابات ہمیشہ منگل کے دن ہی کیوں ہوتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر الیکشن چوری سے بچانا ہے تو ہر شہری نکلے اور ووٹ ڈالے، اگر ہر شہری اپنا جمہوری حق استعمال کرے گا تو کوئی بھی ہمیں شکست نہیں دے سکتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعویٰ حقیقیت سے توجہ ہٹانا ہے، کملا ہیرس

دوسری جانب انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کمالاہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا قبل از وقت جیت کا دعویٰ حقیقیت سے توجہ ہٹانا ہے۔

کمالا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ صدارتی الیکشن شفاف تھا جس میں ٹرمپ کو شکست ہوئی، امید ہے 2024 کا الیکشن بھی صاف شفاف ہوگا، منتخب ہو کر امریکیوں کی صدر بنوں گی۔

Donald Trump

US presidential election

Kamala Harris

US Presidential Elections 2024

US Presidential elections

KMALA HARRIS