گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، پولیس مالکن کو تاحال گرفتار نہ کرسکی
لاہور میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے والی گھر کی مالکن کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا۔ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تیرہ سالہ اقرا فیز سکس میں وقار نامی شخس کے گھر میں تقریبا ایک سال سے ملازم تھی۔ اقرا کے مطابق چھوٹے چھوٹے کاموں پر گھر کی مالکن اور اسکا میاں کئی سے روز سے تشدد کر رہے تھے، عدالتی حکم پر اقرا طبی معائنے کیلئے اسپتال پہنچ گئی۔
پولیس نے لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک وقار اور اسد کو گرفتار کرلیا تاہم گھر کی مالکن تاحال گرفتار نہ ہوسکی۔
لڑکی کی خالہ کہتی ہیں کہ اقراٗ ماہانہ اٹھارہ ہزار روپے پر ایک سال سے ملزم وقار کے گھر ملازم تھی، گھر کی مالکن پوری تنخواہ بھی ادا نہیں کرتی تھی۔
سات بہن بھائیوں میں اقراء سب سے بڑی ہے۔۔ بچی کا والد وفات پا چکا ہے جبکہ والدہ ان کو چھوڑ کر جاچکی ہے۔۔۔ اقراء سے چھوٹی دو بہنیں بھی ڈیفنس کے ایک گھر میں ملازم ہیں۔
Comments are closed on this story.