Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد: پارک میں فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا دلہن کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

شادی کا جوڑا فوٹو شوٹ کرانے پارک پہنچا تو اچانک وہاں ڈاکو پہنچ گئے
شائع 04 نومبر 2024 03:44pm

دلہا دلہن شادی کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے حسین جگہوں پر (آؤٹ ڈور) فوٹو شوٹ کرواتے ہیں جس کے لیے پارکس بھی ایک بہترین آپشن سمجھا جاتا ہے۔

لیکن حال ہی میں دلہا دلہن کو اپنے ویڈنگ شوٹ کے لیے پارک کا انتخاب کرنا مہنگا پڑگیا۔

پارک میں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے والے دلہا دلہن ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں شادی کا جوڑا فوٹو شوٹ کرانے پارک پہنچا تو اچانک وہاں ڈاکو پہنچ گئے اور دونوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

مصری دلہا کی دلہن کو شادی ہال میں گھسیٹتے ہوئے لانے کی ویڈیو وائرل

واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ کا ہے جہاں کچنار پارک پودوں اور درختوں سے بھرپور ایک دلکش پارک ہے جہاں دلہا دلہن فوٹو شوٹ کرانے وہاں کا رخ کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کا رہائیشی محمد حامد مظہر اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ اس پارک میں فوٹو شوٹ کرانے پہنچا اور اس کے ساتھ دیگر فیملی ممبرز بھی تھے۔

مذکورہ جوڑا فوٹو شوٹ کے لیے پوز دینے میں مصروف تھا اور ساتھ آئے لوگ پارک کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک نامعلوم شخص آیا اور بزور اسلحہ دلہن سے پہنے گئے زیورات، دلہا اور دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافرز کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر پارک کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ ڈکیتوں کو گرفتار کر کے ان سے چھینے گئے آرٹیفیشل زیورات، موبائل اور کیمرے برآمد کر لیے ہیں۔

اسلام آباد

Robbery

wedding photoshoot