ایران میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پاسداران انقلاب کا جنرل جاں بحق
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے دو اہلکار ملک کے پرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کا ایک جنرل بھی شامل تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سیستان بلوچستان کے صوبے میں پیش آیا۔ اس واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل حامد مازندرانی اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال مئی میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جان گنوا چکے ہیں۔ یہ حادثہ ایران میں سیکیورٹی کے حالات اور فوجی کارروائیوں کی خطرناک نوعیت کو اجاگر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس مئی میں مشرقی آذر بائیجان صوبے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذر بائیجان کے گورنر مالک رحمتی، تبریز کے امام سید محمد الہاشم، صدر کے سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈر سردار سید مہدی موسوی سمیت بارڈی گارڈ اور ہیلی کاپٹر عملہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں:
Comments are closed on this story.