Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

انسداد پولیو مہم کیلئے 6 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات بروئے کار لائی جائیں گی ، وزیر اعلی بلوچستان

پولیو کے خاتمے کیلئے 10 روز میں جامع روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی
شائع 04 نومبر 2024 01:48pm

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمیں پولیو مہم کی آؤٹ ریچ 38 سے بڑھا کے 60 فیصد تک لے جانا ہے۔ اس سلسلے میں انسداد پولیو مہم کیلئے 6 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی خدمات بھی بروئے کار لائی جائیں گی ۔

کوئٹہ میں پولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے 10 روز میں جامع روڈ میپ تیار کرنے اور محکمہ ہیلتھ کی تمام افرادی قوت کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

بھارت سے پاکستان کی طرف آلودہ ہوائیں آنے سے اے کیو آئی بڑھا، عظمیٰ بخاری

میر سرفراز بگٹی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں نیشنل الیکٹرونک ایمونائزیشن رجسٹریشن کا ٹاسک جلد مکمل کیا جائےاورایک ایک بچے تک جی پی ایس کے زریعے رسائی بھی ممکن بنائی جائے۔

انسداد پولیو مہم کے معائنے کیلئے نیوٹرل مانیٹرنگ سسٹم بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

پاکستان