Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کا پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں: عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، صوبائی وزیر اطلاعات
شائع 04 نومبر 2024 01:36pm

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں، ایئر پنجاب والا معاملہ گفتگو میں آیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عجیب بات ہے اربوں روپے کے مقروض صوبے کے پی نے بھی پی آئی اے خریدنی ہے، پی آئی اے میں اڑنے والے جہاز ہوتے ہیں دوسروں کی بات نہیں ہو رہی، آپ دوسرے اداروں کے تو پیسے دے نہیں پا رہے۔

علاوہ ازیں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، لاہور آج آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور دہلی پہلے نمبر ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، بھارت سے پاکستان کی طرف آلودہ ہوائیں آنے سے اے کیو آئی بڑھا، جب ہوا کا رخ پاکستان کی جانب یوتا ہے اسموگ پھیل جاتی ہے، فضاؤں کو کنٹرول نہیں بہتر کی جاسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ لاہور آج آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور دہلی پہلے نمبر ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 280 ہے، کنٹرول رومز قائم ہیں، صورتحال کو دیکھا جارہا ہے، گرین لاک ڈاؤن کے تحت لاہور میں پرائمری اسکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ایک اخبار نے لکھا باقی صوبوں کی صورتحال بہتر ہے، جون 2025 میں پنجاب کے لیے 630 ارب کا سرپلس بجٹ دینے جارہے ہیں۔

lahore

uzma bukhari

smog

Lahore smog

azma bukhari

information minister punjab