Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی طبیعت کی خرابی کے سوال پر گنڈا پور کا ’مایوس کن‘ جواب

پی ڈی ایم کی حکومت میں دہشت گردی پھیلی، وزیراعلیٰ کے پی
شائع 04 نومبر 2024 12:13pm

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ پی ڈی ایم حکومت کو قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی، اب دوبارہ سے پھیلی دہشت گردی سے ہماری فورسز مقابلہ کررہی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مقابلہ جاری رہے گا، مریم نواز کی طبیعت کی خرابی کے سوال پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں مریم کو اتنا فالو نہیں کرتا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپکوٹینشن زیادہ ہےآپ ان کیلئےدعاکریں۔

پاکستان

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)