Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اترا کھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 36 مسافر ہلاک

واقعہ الموڑہ ضلع میں پیش آیا، 200 میٹر گہری کھائی میں گرگئی
اپ ڈیٹ 04 نومبر 2024 01:26pm

بھارت کے شہر اتراکھنڈ میں مسافر بس گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں خواتین بچوں سمیت 36 مسافر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ الموڑہ ضلع میں پیش آیا، تقریباً 45 نشستوں والی مسافر بس گڑھوال سے کماون جاتے ہوئے مارچولا میں 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Road Accident

ٰIndia