Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

نجی کالج واقعہ پر فیک نیوز پھیلانے کے کیس میں صحافیوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

صحافی نجی کالج میں طالبہ کی مبینہ زیادتی کی وائرل خبر پر ایف آئی اے کے مقدمے میں ملوث ہیں
شائع 04 نومبر 2024 11:39am

لاہور کی سیشن عدالت نے نجی کالج میں طالبہ کی مبینہ زیادتی کی وائرل خبر پر ایف آئی اے کے مقدمے میں ایاز میر ،نعیم بخاری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 19 نومبر تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج سیلمان گھمن نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ صحافی شاکراعوان ،ایاز امیر ،نعیم بخاری ،مقدس فاروق سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

جی نائن بینک ڈکیتی کا ایک اور زخمی چل بسا

درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزمان پر نجی کالج میں زیادتی کی فیک خبر وائرل کرنے کا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ ملزمان پیشہ وار صحافی ہیں اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

وکیل کے مطابق تمام ملزمان تفتیش میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔ عدالت ضمانت منظور کرے۔

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا اور عبوری ضمانتوں میں 19 نومبر تک توسیع کردی

پاکستان