Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں بھی کراچی والا کام شروع ہوگیا ہے،بھتےکی پرچیاں آرہی ہیں، جسٹس عامر فاروق

انتظارپنجوتھہ سے متعلق ٹی وی پردیکھا اور بہت برا لگا، چیف جسٹس عامر فاروق
شائع 04 نومبر 2024 11:31am

اسلام آباد میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہوگئی ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ انتظارپنجوتھہ کا معاملہ دیکھ کر بہت برا لگا، یہ تمام لوگوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، میرے اپنے جاننے والوں کواسلام آباد میں بھتے کی پرچیاں آئی ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن انتظارپنجوتھہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ علی بخاری اور شعیب شاہین پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ انتظارپنجوتھہ لاہورمیں ہیں، ابھی ذہنی اورجسمانی حالت ایسی نہیں ہےکہ آسکیں۔

چیف جسٹس نے پولیس کو ہدایت کی کہ انتظارپنجھوتہ کا بیان ریکارڈ کریں اورواقعہ کی مکمل تحقیقات کریں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ انتظارپنجوتھہ سے متعلق ٹی وی پردیکھا اور بہت برا لگا، یہ ادارے اورتمام لوگوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے،مسنگ پرسنز اورسٹریٹ کرائمز بہت بڑھ گئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کوبھی اغوا برائے تاوان کے طورپرلیں توپھر بھی ان واقعات کی روک تھام ہونی چاہئے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد میں لا اینڈ آرڈرکی صورتحال انتہائی خراب ہے، عدالت نے انتظارپنجوتھہ کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بازیابی کی درخواست نمٹا دی۔

Islamabad High Court