Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان

نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کی تمام پرائمری اسکول بند رکھنے کا فیصلہ
شائع 04 نومبر 2024 11:00am

خیبرپختونخوا کے پرائمری اسکولوں کو تالا لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن نے اپ گریڈیشن کے نوٹی فکیشن کے حصول تک صوبے کے تمام پرائمری اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن نہ ملنے پر اسکول بند رکھنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بچوں کے لیے درست اسکول کے انتخاب کی 7 کارآمد ٹپس

صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ایپٹا عزیز اللہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری اپ گریڈیشن کابینہ سے منظوری کے بعد بھی نہیں ہورہی، متعدد بار احتجاج اور مذاکرات کے بعد بھی یہ معاملہ حل نہیں ہوا۔

صدر ایپٹا نے اعلان کیا کہ کل سے صوبے کے 26 ہزار پرائمری اسکول بند رہیں گے اور ایک لاکھ پرائمری اساتذہ سڑکوں پر ہوں گے۔

خیبر پختونخوا

primary school closing