مریم نوازکی طبیعت میں بہتری، اسپتال سےڈسچارج
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
مریم نواز کے معالجین نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گلے کا انفیکشن ہوا، طبی معالجین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کو آج رات لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے لیکن اب ان کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔
مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعلی پنجاب طبعیت ٹھیک ہونے پر کچھ دیر میں شریف میڈیکل سٹی سے گھر روانہ ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ مریم نواز کی گلے کے انفیکشن کا علاج کرانے کے لیے 5 نومبر کو لندن روانگی کا امکان ہے جب کہ وہ کافی عرصے سے گلے کے انفکیشن میں مبتلا ہیں، ذرائع کا کہنا تھا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر ان کا آپریشن کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز لندن سے اکٹھے وطن واپس آئیں گے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ہفتے دبئی میں ایک روز قیام کے بعد لندن پہنچے تھے جہاں ان کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر کارکنوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا تھا جبکہ اس موقع پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن بھی احتجاج کے لیے وہاں موجود تھے۔
Comments are closed on this story.