ایبٹ آباد کے جنگلات میں لگی آگ پر 36 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا
ایبٹ آباد گلیات کی یونین کونسل نملی میرا کے گاؤں پنگھوڑہ دکھن سیداں کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر 36 گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہ پایا جاسکا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
ایبٹ آباد کے علاقے گلیات کے جنگلات پنگھوڑہ دکھن سیداں میں لگنے والی آگ مزید پھیلنے لگی، 36 گھنٹوں بعد ریسکو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیمیں روانہ ہوگئیں، گاڑیوں کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے دشوار گزار راستے فائر فائٹرز پیدل آگ بجھانے کے لیے روانہ کردیے گئے، مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آگ سے کروڑوں روپے کے بلین ٹری کے تحت لگائے گئے پودے اور لوگوں کے مویشیوں کے لیے جمع کی گئی لاکھوں روپے کی گھاس بھی جل کر خاکستر ہوگئی۔
محکمہ جنگلات محکمہ وائلڈ لائف آگ بجھانے کے کوئی اقدامات نہ کرسکی، گلیات نملی میرا دکھن سیداں پنگھوڑہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ گزشتہ دور روز سے کئی کلو میٹر تک پھیل گئی۔
آگ لگنے کی وجہ سے سینکڑوں حشرات الارض زندہ جل رہے ہیں، آگ کا مقامی آبادی کی طرف پھیلنے کا خدشہ ہے۔
مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed on this story.