Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم منظوریاں ہوں گی، جج پالیسی بھی شامل

وفاقی کایبنہ 16، سینیٹ 39 اور قومی اسمبلی میں 7 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا
شائع 04 نومبر 2024 09:59am

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے لیے ججز کی تعداد سمیت اہم قانون سازی آج متوقع ہے۔

اجلاس میں کابینہ حج پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی جس میں وفاقی کایبنہ 16، سینیٹ 39 اور قومی اسمبلی میں 7 نکاتی ایجنڈا زیرغور آئے گا۔ تینوں اجلاس آج دوپہر کے بعد ہونے جارہے ہیں، حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اڑھائی بجے ہوگا جس میں کابینہ حج پالیسی 2025 کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ 16 نکاتی ایجنڈے میں اسلام آباد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری، جموں و کشمیراسٹیٹ پراپرٹی بجٹ کی منظوری شامل ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس چار بجے شیڈول ہے جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرآرڈیننس پیش کریں گے۔ اجلاس میں ججز کی تعداد سے متعلق اہم قانون سازی کا بھی امکان ہے۔ ایجنڈے میں عالمی رینکنگ میں عدلیہ اوررول آف لاء انڈیکس میں تنزلی بارے توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔ ایوان زیریں میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل کی مںظوری دی جائے گی۔

شام چھ بجے ہونے والے سینیٹ اجلاس کیلئے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 نئے بل ایوان میں پیش ہوں گے، 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی رپورٹس کی منظوری دی جائے گی۔

federal cabinet

cabinet meeting

Practice and Procedure Amendment