Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ہسپانوی بادشاہ اور وزیراعظم کا ’کیچڑ‘ سے استقبال، بھاگنے پر مجبور

شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلیے پہنچے تھے
شائع 04 نومبر 2024 10:03am
تصویر بشکریہ: رائٹرز
تصویر بشکریہ: رائٹرز

شدید سیلاب نے ویلینسیا کے مضافاتی علاقے کو متاثر کیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ وہیں اتوار کو جب اسپین کے بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا تو سینکڑوں مشتعل رہائشیوں نے ان پر کیچڑ پھینکنا شروع کر دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق والنسیا کے شہریوں نے اتوار کو بادشاہ فیلیپ، ملکہ لیٹیزیا اور وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورے کے دوران شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔

شاہی خاندان اور وزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقے کا جائزہ اور متاثرین سے ملاقات کیلیے پہنچے تھے تاہم احتجاج کے دوران کسی نے ان پر کیچڑ سے حملہ کیا۔

ان کی آمد کے موقع پر وہاں موجود لوگوں میں سے کسی نے ’قاتل، قاتل‘ کے نعرے بھی لگائے۔ باڈی گارڈز نے شاہی خاندان کی حفاظت کے لیے انہیں چھتری سے محفوظ کیا۔

اسپین میں تباہ کن سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 211 تک پہنچ گئی

متاثرین نے اس بات پر احتجاج ریکارڈ کروایا کہ سیلاب کے خطرات کے بارے میں حکام نے تاخیر سے آگاہ کیا۔

ایک نوجوان نے بادشاہ فیلیپ کو بتایا کہ حکام کو سیلاب کا معلوم تھا مگر انہوں نے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے۔ بادشاہ فیلیپ احتجاج کے باوجود متاثرین سے بات چیت پر اصرار کرتے ہوئے نطر آئے جبکہ وزیر اعظم پیچھے ہٹ چکے تھے۔

خیال رہے کہ اسپین ایک پارلیمانی بادشاہت ہے جہاں بادشاہ ریاست کا سربراہ ہوتا ہے۔

Spain

flood

Visit

Spanish king

throw mud

spainish prime minister