Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کے سلامی بلے باز بخار میں مبتلا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
شائع 03 نومبر 2024 03:15pm

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کا اہم ترین اوپننگ بیٹسمین عبداللہ شفیق بیمار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق ہلکے بخار میں مبتلا ہیں جس کے باعث انہوں نے احتیاط کرتے ہوئے آج پریکٹس میں حصہ نہیں لیا، کھلاڑی کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور پہلے سے بہتر بھی محسوس کر رہے ہیں۔

پاکستان کی پہلے ون ڈے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، جن میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، عرفان خان، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین کے نام شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو اور تیسرا ون ڈے 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Pakistan Cricket Team

odi series

Abdullah Shafique

pak vs australia