Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں کس کے حوالے کردیں؟

ساجد خان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کی ٹرافیاں ملی تھیں
شائع 03 نومبر 2024 12:27pm

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان نے انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافیاں اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیں۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کی ٹرافیاں ملی تھیں۔

ساجد خان کی بیٹوں کو ٹرافیاں تھمانے والی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو گئی، جس میں دونوں بیٹوں کے ہاتھ میں ٹرافیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

غصیلی اور خطرناک آنکھوں کے چرچے پر ساجد خان کا دلچسپ جواب

ساجد خان نے دونوں ٹرافیاں اپنے بیٹوں محمد ہاشمی اور محمد ہادی کو تھمائیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد خان نے کہا ہے کہ یہ مسکراہٹ سب کچھ بتا رہی ہے، میرے پیارے لڑکے محمد ہاشمی اور محمد ہادی فخر سے ٹرافیوں کو تھامے ہوئے ہیں۔

test series

pak vs eng

Sajid Khan

Pakistan vs England