بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں واپس پشاور پہنچ گئیں
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں واپس پشاور پہنچ گئی ہیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں قیام کریں گی۔
بشریٰ بی بی جو شوہر کی ہدایت پر لاہور آئی تھیں انہیں کے پی حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں لاہور سے پشاور پہنچایا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں کچھ دنوں کیلئے قیام کریں گی۔
پارٹی ذرائع نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لاہور پہنچی تھیں۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انھیں رہا کیا گیا تھا، عمران خان کی اہلیہ مجموعی طور پر9 ماہ جیل رہیں، ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے۔
Comments are closed on this story.