Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا
شائع 02 نومبر 2024 03:08pm

ڈی چوک احتجاج کے دوران سی ایم کے پی ہاؤس اسلام آباد سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران وزیراعلی کے پی کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غائب ہوا، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپورکے 2 آئی فون 15 پرومیکس غائب ہوئے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا پرس، دستاویزات اور لائسنس یافتہ اسلحہ بھی غائب ہونے والے سامان میں شامل ہے۔

پی ٹی آئی کا 8 نومبر کو پشاور میں جلسہ منسوخ

سی ایم ہاؤس ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل کھونے سے علی امین گنڈا پور کے ضروری نمبرز چل گئے جس سے وزیراعلیٰ پریشان ہیں، انہوں نے اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار بھی کیا اور اہم فون نمبرز ان سے مانگے۔

مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے بھی علی امین کے سامان واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیگٹو ہیں، ان کا سامان فوری واپس کیا جائے، ان کا سامان کے پی ہاؤس اسلام آباد سے غیر قانونی طور پر غائب ہوا ہے۔

cm kpk

D Chowk protest

Ali Amin Gandapur

Mobile phone stolen