Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا 8 نومبر کو پشاور میں جلسہ منسوخ

جلسے کی بجائے صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تجویز
شائع 02 نومبر 2024 02:31pm
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ایک احتجاج کے دوران لی گئی فائل فوٹو
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی ایک احتجاج کے دوران لی گئی فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا 8نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ جلسے کی بجائے صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

آج نیوز کو ذرائع نے تبایا کہ ٹینٹ ویلج کیلئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا8نومبر کو پشاور میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا، جلسے کی بجائے صوابی میں ٹینٹ ویلج کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جس لیول کاجلسہ کرناچاہتےہیں اس کے لیے تیاری کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹینٹ ویلج کیلئے تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ ایسے وقت پر منسوخ کیا گیا ہے جب پارٹی میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔ بالخصوص سوشل میڈیا حامیوں کی جانب سے رہنماؤں پر دباؤ ہے۔

اس سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور شیر افضل مروت نے احتجاج کے لیے تین یا چار لاکھ لوگ لانے کی شرط رکھی تھی۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج کی کال تب دیں گے جب یقین ہو گا کہ تین یا چار لاکھ لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔

شیر افضل مروت کا بھی کہنا تھا کہ انہیں تین لاکھ لوگ دے دیئے جائیں تو اسٹیبشلمنٹ پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مجبور ہو جائے گی۔

PTI protest

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)