Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب
شائع 02 نومبر 2024 02:32pm

محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عاطف خان کو ایک اورنوٹس جاری کر دیا گیا۔ ان پر سرکاری فنڈز ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو پہلے ہی اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹس مل چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے نوٹس میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ عاطف خان سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری درکار ہے، نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے حکومت اراضی پر قبضہ کیا ہے۔

محکمۂ اینٹی کرپشن نے کہا کہ زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر رہائشی جگہ میں تبدیل کیا گیا، حکومتی فنڈز کو نجی سوسائٹی میں استعمال کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اشتہارات میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان کو بطور مالک دیکھایا گیا، مذکورہ معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی عاطف خان کو نوٹس جاری ہوا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے پشاور ہیڈ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کو مالم جبہ منصوبہ سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے، ان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

Case

PTI MNA

Atif Khan

anti corruption kpk