Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراض دور، سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ دوم کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2024 02:17pm

بانی پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوم میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اور نگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے عمران خان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 4 نومبر کو مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ آفس نے درخواست پر وکالت نامہ پرانا ہونے کا اعتراض عائد کیا، وکالت نامہ میں وکیل کو درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر آفس کا اعتراض دور کیا جاتا ہے، ٹرائل کورٹ کا درخواستِ ضمانت مسترد کرنے کا تصدیق شدہ آرڈر نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا، بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق شدہ آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کر دی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

حکم نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کی کاپی متعلقہ آفس میں جمع کرائی جائے، آفس درخواستِ ضمانت پر نمبر لگا کر کیس پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Tosha Khana Reference 2