Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

ایف بی آر کو مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 188 ارب 80 کروڑ کے شارٹ فال کا سامنا

ایف بی آر نے اکتوبر میں ایف بی آر نے ہدف سے 101 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا، ذرائع
شائع 01 نومبر 2024 11:34pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 188 ارب 80 کروڑ روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 مہینوں میں 3631 ارب 40 کروڑ روپے کے محصولات ا کٹھے کرنا تھے لیکن ان 4 مہینوں میں 3442 ارب 60 کروڑ روپے اکٹھے کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 169 ارب روپے سے زیادہ ریفنڈ کیا اور اکتوبر کے مہینے میں 879 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے اکتوبر میں 980ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا تھا لیکن اکتوبر میں ایف بی آر نے ہدف سے 101 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا اور اکتوبر میں 22 ارب 60 کروڑ روپے ری فنڈ بھی کیے۔

اسلام آباد

FBR

short fall

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Tax Target