Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

عدالتی حکم پر اعظم سواتی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل

انسدادِ دہشتگردی اور دیگر مقامی عدالتوں نے اعظم سواتی کو پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق متعدد مقدمات میں جوڈیشل کر دیا
شائع 01 نومبر 2024 07:23pm

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت اور دیگر مقامی عدالتوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق متعدد مقدمات میں جوڈیشل کر دیا، جس کے بعد اعظم سواتی کو مقامی عدالتوں نے مختلف مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا، جس پر انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا کے روبرو سماعت ہوئی۔

اعظم سواتی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پولیس اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے انسداددِہشت گردی عدالت لے کر پہنچی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دیے گئے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں جوڈیشل کر دیا۔

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا، عبوری ضمانت منظور

عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اعظم سواتی کے خلاف ایک اور ایف آئی آرسامنے آنے پر اعظم سواتی کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ اعظم سواتی 5 اکتوبر سے گرفتار ہیں، پولیس کی جانب سے 12 کے قریب مقدمات درج کیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی جو تفصیل جمع کروائی گئی اس میں اس کا ذکر نہیں۔

جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ مارگلہ کی اس ایف آئی آر میں بھی جوڈیشل کر دیا گیا جس کے بعد اعظم سواتی کو مالی معاونت کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں جوڈیشل مجسٹریٹ حمیرا افضل نے بھی اعظم سواتی کو جوڈیشل کر دیا جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے سات مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر کل دلائل طلب کرلیے۔

ATC

اسلام آباد

Judicial Remand

Azam Swati

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)