Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں قیام بڑھا دیا

بشری بی بی مزید 2 سے 3 روز قیام کریں گی
شائع 01 نومبر 2024 06:56pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مزید کچھ دن زمان پارک میں رکنے کا ارادہ کرلیا، بشری بی بی مزید 2 سے 3 روز قیام کریں گی۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت زمان پارک میں رہائش پذیر ہیں، ان کے قیام میں مزید توسیع ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی مزید 2 سے 3 روز زمان پارک میں قیام کریں گی، بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز ڈینٹسٹ سے اپنے دانت چیک کروائے تھے، معالج کے کہنے پر بشریٰ بی بی نے لاہور میں قیام بڑھایا ہے۔

بشریٰ بی بی کے لاہور پہنچنے کی وجہ سامنے آگئی

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کا عندیہ دے دیا

بشریٰ بی بی کی اس دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات شیڈول نہیں ہے، بشریٰ بی بی مختصر قیام کے بعد واپس خیبرپختونخوا روانہ ہوجائیں گی۔

imran khan

lahore

bushra bibi

zaman park

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Imran Khan Bushra Bibi