Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیرو کی حکومت جبری نس بندی پر ہرجانہ ادا کرے، اقوامِ متحدہ

سابق صدر البرٹو فیوجیموری کے عہدِ صدارت میں جبری نس بندی کی مہم چلائی گئی تھی
شائع 01 نومبر 2024 06:07pm

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ پیرو کی حکومت کو اُن 2 لاکھ 70 ہزار خواتین اور 22 ہزار مردوں کو ہرجانہ ادا کرنا چاہیے جن کی 1990 کی دہائی میں نس بندی کی گئی تھی۔

ماہرین پر مشتمل 23 رکنی کمیٹی نے کہا کہ جبری نس بندی محض جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کی انتہائی سخت سزا ہونی چاہیے۔

خواتین سے امتیازی سلوک کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیرو کے سابق حکمران البرٹو فیوجیموری کے عہدِ صدارت میں جبری نس بندی کی مہم چلائی گئی تھی۔

کمیٹی نے اپنی رپورٹ 5 متاثرہ خواتین کی تحریری شکایت پر تحقیقات کے بعد مرتب کی۔ ان خواتین نے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ جبری نس بندی کے باعث انہیں شدید جسمانی تکلیف اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

شرحِ پیدائش کو کنٹرول کرنے کے لیے البرٹو فیوجیموری کی حکومت نے 1996 اور 2000 کے دوران جبری نس بندی کی مہم چلائی جس کے دوران ملک بھر میں شدید افراتفری پھیلی اور لاکھوں افراد پڑوسی ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ البرٹو فیوجیموری کا جابرانہ اقتدار 2000 میں ختم ہوا تو وطن چھوڑنے پر مجبور ہونے والے واپس آئے۔

Peru

STERILIZATION

ALBERTO FUJIMORI

REPARATION

FORCED STERILIZATION

NOTORIOUS CAMPAIGN

MANY FLED