Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں شدید برفباری کے باعث پھنسی سیاحوں کی گاڑی کو ریسکیو کرلیا گیا

گاڑی میں سوار سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 11:48pm

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں شدید برف باری کے باعث گٹی داس کے مقام پر پھنسی سیاحوں کی گاڑی کوریسکیو کرلیا گیا جبکہ گاڑی میں سوار سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مشہور سیاحتی مقام ناران کے سیاحتی مقامات سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر بٹہ کنڈی گیٹی داس اور بابو سر ٹاپ پر برف باری کے بعد گیٹی داس میں برف باری کے باعث سیاحوں کی گاڑی پھنس گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پولیس کے جوان سخت موسم اور برف باری کے دوران بھی سیاحوں اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے۔

پولیس و کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گاڑی میں محصور سیاحوں کو باحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کردیا اور پھر ان کی پھنسی ہوئی گاڑی کو نکال کر بحفاظت منزل مقصود کی طرف روانہ کیا۔

سیاحوں نے مانسہرہ پولیس کی جانب سے ملنے والی بہترین خدمات پر اس کے افسران اور جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب ڈائریکٹرجنرل کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شبیر خان نے بتایا کہ وادی کاغان میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور 516 گاڑیوں پر 3 ہزار کے قریب سیاح کاغان ویلی میں موجود ہیں جن کی مدد کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں سیاح ناران تک سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا

Mansehra

snow fall