Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم قطر کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

انہیں قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی، پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رخصت کیا
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 05:44pm

وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔

دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

اپنے 2 روزہ دورہء قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش ”منظر“ کا افتتاح کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔

اسلام آباد

doha

qatar

PM Shehbaz Sharif