Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مفتی قوی نے میرے حسن وجمال کی تعریف کی تھی، وینا ملک

انہیں اداکاراؤں سے متعلق ہر چیز کا علم ہوتا ہے
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 04:01pm

پاکستان شوبز کی ماڈل، اداکارہ اورمیزبان وینا ملک نے مفتی قوی کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ مفتی قوی اداکاراوں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں او وہ ان کی ہربات سے آگاہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے ایک دن ان کے بھی حسن وجمال کی تعریف کی تھی۔

وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی۔ جس میں انہوں نے مختلف موضوعات ، اپنے فنی کیریئر اور دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو، ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پرپیغام؟

ویناملک بھارت کےمشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ میں بھی کام کر چکی ہیں ان کے لیے یہ تجربہ کیسا رہا؟ اس بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں اس شو میں کام کرکے بہت مزہ آیا تھا لیکن شو کے بعد انہیں دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

اداکارہ کا کہناتھا کہ شو کرنےسے پہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے جس میں ہر چیز واضح اندازمیں درج ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ شو کی شوٹنگ کے لیے گھر میں کئی کیمرے نصب ہوتے ہیں۔56 کیمرے گھر کے اندر اور کم وبیش اتنے ہی گھر کے باہر ہوتے ہیں ۔ کیمرے کے ذریعے ہر کسی کی حرکات وسکنات پر نظر رکھی جاتی ہے، جو ریکارڈ ہورہی ہوتی ہے۔

بگ باس میں کام کرنے کے بعد ویناکا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے مجھ سے اس شو کے بارے میں بہت سی باتیں کہیں اور خوب تنقید کی۔ جس پر وینا ملک آج تک حیران ہیں کہ انہیں کیسے معلوم ہوا کہ وہاں ان کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ وینا ملک نے ان سے اسی وقت یہ سوال پوچھا بھی تھا جس پ وہ بہت ناراض ہوئے تھے۔

اداکارہ کا مفتی قوی کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا میرے بچے میرا یہ شو دیکھ سکیں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے بچوں کو ان کی ہرچیز کا علم ہے، وہ ان سے متعلق ہرمعلومات رکھتے ہیں اوران کے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت ہر چیز دیکھتے ہیں۔

وینا ملک نے مفتی صاحب کے بارے میں مزید کہا کہ وہ تمام اداکاروں کے بارے میں جانتے ہیں۔ ماضی میں انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ میرا حسن وجمال ہے تومیں نے ان سے ہوچھا کہ میرے حسن وجمال کو وہ کیسے جانتے ہیں؟

entertainment

lifestyle

شخصیات