Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

افراط زر کی شرح کو ریورس گیئر لگ گیا

گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح سات اعشاریہ ایک سات فیصد ہوگئی جو ستمبر میں چھ اعشاریہ نو فیصد تھی
شائع 01 نومبر 2024 03:09pm

گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح میں اعشاریہ دو سات فیصد اضافہ ہوگیا، اکتوبر میں مہنگائی میں اضافے کی شرح توقع سے زائد رہی، تازہ سبزی، پیاز، گیہوں اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

افراط زر کی شرح کو ریورس گیئر لگ گیا، مئی دوہزار تیئیس میں اڑتیس فیصد کی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد بتدریج نیچے آتے آتے اکتوبر میں پھر بڑھ گئی۔

گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح سات اعشاریہ ایک سات فیصد ہوگئی جو ستمبر میں چھ اعشاریہ نو فیصد تھی وزارت خزانہ نے گزشتہ ماہ کے لئے افراط زر کا اندازہ چھ سے سات فیصد لگایا تھا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق اکتوبر دوہزار چوبیس میں تازہ سبزی، پیاز، گندم، دالیں، پانی کی فراہمی، الیکٹرک چارجزاور ہاؤس ہولڈ ٹیکسٹائل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر دوہزار چوبیس تک افراط زر آٹھ اعشاریہ چھ سات فیصد رہا جو گزشتہ مالی سال چار ماہ میں اٹھائیس اعشاریہ چار پانچ فیصد تھا۔

پاکستان