Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد

وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی
شائع 01 نومبر 2024 01:59pm
3-member DELEGATION of US Embassy arrives in Adiala Jail - Breaking - Aaj News

امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد کی اڈیالہ جیل آمد ہوئی، امریکی سفارت خانہ کے وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں امریکی سفارت خانہ کے تین رکنی وفد پہنچا جہاں انہیں تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔

وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار امریکی شہریوں سے ملاقات کی اور ملاقات ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ دفتر میں کروائی گئی جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔

وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید اور ایلکس پلیڈو تک قونصلررسائی دی گئی۔ امریکی وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔ امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا

پاکستان

adiala jail