پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سینیٹ میں پیش
سینیٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کردیا گیا۔ ایوان بالا نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
وفاقی وزیرمنصوبہ احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جیب میں کل دس ہزارارب آتا ہے ۔ قرضوں کی ادائیگی بھی دس ہزارارب روپے ہے۔ دیوالی کی تقریبات نہ منانے پر دنیش کمارنے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو ہدف تنقید بنایا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ وقفہ سوالات میں وزارت منصوبہ بندی نےتحریری جواب میں بتایاکہ جنیوا کانفرنس میں2022 سیلاب کےبعدتعمیرنوکیلئے10.96ارب ڈالرزکےوعدے کئےگئے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 948.59 ملین ڈالرز،بلوچستان میں 30.81 ملین ڈالرز،خیبرپختونخوا میں 25.34 ملین ڈالرزاور پنجاب میں 2.8 ملین ڈالرزخرچ کئے گئے۔
وفاقی وزیراحسن اقبال نے اظہارخیال کرتےہوئےکہاکہ بلوچستان میں 130ارب روپےکےمختلف منصوبہ رکھے گئے ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ وفاقی حکومت کی جیب میں کل دس ہزار ارب آتا ہےاورقرضوں کی ادائیگی بھی دس ہزار ارب روپے ہے۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس 2024 پیش کیا جو متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔
سینیٹردنیش کمارنے دیوالی کے تہوارپراظہارخیال کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نوازسمیت تین صوبوں میں تہوارمنانے پرشکریہ ادا کیا جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پی ٹی آئی اراکین نے مائیک نہ ملنے پرایوان میں احتجاج کیا قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے شورپراظہار برہمی کرتے ہوئے اجلاس پیر تک کیلیئے متلوی کردیا۔