Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ، مقابلے اور دیگر واقعات میں 2 ڈاکؤؤں سمیت 4 افراد ہلاک

کراچی: شارع فیصل، ملزمان شہری سے موبائل فون اورنقدی چھین کرفرار
شائع 01 نومبر 2024 12:15pm

کراچی شہر میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں بچے سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں، دو ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق گلبہار فردوس کالونی میں دو ڈاکوؤں نے سادہ لباس پولیس اہلکار بابر کو لوٹا۔ مزاحمت پر مبینہ پولیس مقابلے میں دونوں ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس اہلکار بابر زخمی ہوگیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

دوسری جانب شارع فیصل میں ریسٹورنٹ کے قریب ملزمان شہری سے موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ ادھر فشری کالا پانی سمندر میں ڈوب کرمہیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ بنارس خیبر گیٹ کے قریب گھر سے بارہ سالہ احسان اللہ کی لاش ملی تاہم بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

کورنگی ضیاء کالونی بنگالی پاڑہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چونیس سالہ وسیم زخمی ہوا۔ سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے طیب نامی شخص زخمی ہوا۔ میٹھادر آئی آئی چند ریگر روڈ الفلاح بینک کے پاس اندھی گولی لگنے سے چوبیس سالہ ارسلان زخمی ہوگیا۔ سپر ہائی وے پوسٹ آفس سوسائٹی میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے جلال الدین نامی شخص زخمی ہوا۔

پاکستان

karachi