Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہانگ کانگ سپر سکسز میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی

انڈیا کے خلاف قومی بیٹرز نے دھواں دھار اننگز کھیلی
شائع 01 نومبر 2024 12:14pm

ہانگ کانگ سپر سکسزمیں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دھول چٹادی۔ مشن روڈ گراؤنڈ میں بھارت نے پہلے کھیل کر مقررہ چھ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔

جواب میں قومی اوپنرز نے بھارتی بولرز کے ہوش اڑا دیے۔

آصف علی نے چودہ گیندوں پر پچپن رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، محمد اخلاق نے جیت میں بارہ گیندوں پر چالیس رنز کا حصہ ڈالا، پاکستان نے ہدف چھ گیندیں قبل حاصل کیا۔

مسلسل دو کامیابیوں کے بعد پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کل کھیلے جائیں گے۔

cricket

Hong Kong

Pakistan vs India

winner

super sixes tournament