Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک جملہ لکھ دینے سے کیسز سالوں تک چلتے ہیں،چیف جسٹس

ایسی آبزرویشن نہیں دیں گے کہ پھر مقدمہ شروع ہوجائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
شائع 01 نومبر 2024 12:06pm

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے طویل مقدمہ بازی سے متعلق اہم ریمارکس میں کہا ہے کہ بعض اوقات سپریم کورٹ کا ایک جملہ لکھ دینے سے اٹھارہ اٹھارہ سال تک کیسز چلتے رہتے ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے زمین کے تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپنے حکمنامے میں ایسی کوئی آبزرویشن نہیں دیں گے جس سے نچلی عدالتوں میں مقدمہ دوبارہ شروع ہوجائے۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت تحریری حکمنامے میں ہمیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردے۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیے کہ ہمارے لکھے بغیر بھی متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں جس کے بعد عدالت نے آبزرویشن دینے کی استدعا مسترد کردی۔

پاکستان

اسلام آباد

chief justice yahya afridi