Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسدادِ اسموگ کارروائیوں میں تیزی، دورانِ مہم 197 مقدمات درج

اسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں، سی سی پی او
شائع 01 نومبر 2024 12:06pm

لاہور پولیس کی انسدادِ اسموگ کارروائیوں میں تیزی آگئی، انسداد اسموگ مہم کے دوران 197 مقدمات درج ہوئے جبکہ 209 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کے مطابق فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 8 مقدمات درج کر کے ملزمان گرفتار کیے گئے۔ کنسٹرکشن میٹریل کے77 مقدمات درج ہوئے اور 87 ملزمان گرفتار ہوئے۔

فصلوں کی باقیات جلانے پر 17 مقدمات درج ہوئے جس کے بعد پولیس نے 17 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ذٹائرز، پلاسٹک، شاپنگ بیگز جلانے پر 25 مقدمات درج کر کے 25 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف 49 مقدمات درج کر کے 49 ملزمان گرفتار ہوئے۔ کوڑے کو آگ لگانے پر21 مقدمات درج، 23 کو ملزمان گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ انسداد اسموگ سے متعلق جاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعلقہ محکموں کی بھر پور معاونت کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او لاہور کی فضائی آلودگی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ اسموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن یقینی بنائے۔

lahore

Lahore smog

accused arrested

197 CASES