Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں جعلی نمبر پلیٹ اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت جاری
شائع 01 نومبر 2024 11:22am

سندھ حکومت نے جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جعلی نمبر پلیٹ اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔

طلاق کی شرح میں غیرمعمولی اضافے سے متعلق نئی رپورٹ

چیف سیکریٹری نے محکمہ داخلہ کو اس حوالے سے میڈیا میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیونٹی سرویلنس بڑھانے کے لیے محلے کی سطح پر کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

امن و امان کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی کمیونٹی واچ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والےتمام ادارے متحرک ہوں

پاکستان