Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

’کملا کا انٹرویو کیوں نشر کیا‘ نیوز چینل پر 10 ارب ڈالر کا مقدمہ

انٹرویو میں جوڑ توڑ کر 2024 کے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی، رپورٹ
شائع 01 نومبر 2024 11:16am
تصویر بشکریہ: ڈیلی میل
تصویر بشکریہ: ڈیلی میل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز کے خلاف 10 بلین ڈالر کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا کہ ٹی وی چینل نے نائب صدر کملا ہیرس کے انٹرویو میں جوڑ توڑ کر 2024 کے صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ ٹیکساس کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا جس میں CBS نیوز چینل پر ”بد نیتی پر مبنی“ اور ”فریب پر مبنی“ ترمیم کا الزام لگایا گیا ہے، جس کا مقصد کملا ہیرس کے حق میں ”ترازو کو ٹپانا“ ہے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ نیٹ ورک نے امریکی خارجہ پالیسی کے بارے میں ہیرس کے جوابات کو مسخ کیا ہے، جس سے ایک گمراہ کن تصویر کشی ہوئی جو ڈیموکریٹک امیدوار کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے جیوری ٹرائل کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ CBS کے اقدامات انتخابی مداخلت کے مترادف ہیں۔

یہ مقدمہ میتھیو کاکسمارک سے سونپے جانے کی توقع ہے، جو کہ ٹرمپ کے مقرر کردہ جج ہیں۔

وہیں سی بی ایس نیوز نے اپنے ترمیمی عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیرس کے جوابات مکمل طور پر دکھائے گئے ہیں، جو کہ دو نشریات میں تقسیم کیے گئے تھے۔

نیٹ ورک کی جانب سے ایک حالیہ بیان میں کہا گیا کہ ترمیم مختصر تھی تاکہ اضافی موضوعات شامل کیے جا سکیں اور یہ کہ انٹرویوز میں یکساں معیارات کا اطلاق کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل بڑے میڈیا نیٹ ورکس، بشمول سی این این اور دی نیو یارک ٹائمز کے خلاف بھی مقدمات دائر کیے ہیں، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔

جبکہ اس تازہ ترین دعوے میں ٹرمپ میڈیا کے متعصبانہ طرز عمل کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر سی بی ایس کی کوریج کو 2024 کے انتخابات کے دن سے کچھ دن پہلے نشانہ بناتے ہوئے۔

یہ مقدمہ سیاسی اور میڈیا کی دنیا میں ایک اہم موضوع بن چکا ہے، جو آنے والے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

Donald Trump

Kamala Harris

News Channel

sues CBS news

10 billion dollar