Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویوز اور لائکس کیلئے ’کوبرا‘ سے کھیلنا یوٹیوبر کیلئے جان لیوا ثابت

اس حوالے سے یوٹیوبر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر اطلاع دی
اپ ڈیٹ 01 نومبر 2024 11:33am
تصویر بشکریہ: پیپل ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ: پیپل ڈاٹ کام

جانوروں سے بے تہاشا محبت کرنے والے جنوبی افریقی یوٹیوبر ’گراہم ڈنگو‘ سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق گراہم ڈنگو کا انتقال بھی 44 برس عمر میں ہوا ہے۔ وہ کوبرا کے کاٹنے کے نتیجے میں ہونے والی پیچیدگیوں سے جاں بر نہ ہوسکے۔ یہ افسوسناک واقعہ تقریباً ایک ماہ قبل پیش آیا تھا جس کی خبر ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر دی۔

خطرناک جانوروں کے درمیان زندگی گزارنے والے گراہم ڈنگو کی اہلیہ کرسٹی نے ہفتے کے روز ان کی موت کی تصدیق کی۔ گراہم ڈنگو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وقف تھے۔ ان کے 3 بچے ہیں۔ ان کی موت کی خبر سے مداح پریشانی شدید غم میں مبتلا ہیں۔

کرسٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ڈنگو نے اس انتہائی مشکل دور میں ناقابل یقین حد تک سخت جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ یہاں ہمارے ساتھ رہنے کے لیے لڑ رہے تھے اور ہم اس کے لیے ان کے بہت شکر گزار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے میرے پیارے شوہر کا آج انتقال ہو گیا ہے اور اس وقت ہم سب ان کے گرد تھے۔ انہوں نے بھی خیر خواہوں کی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔

ہر ہفتے کے روز سانپ کاٹتا ہے اور زندہ بچ جاتا ہوں، نویں کوشش میں مرجاؤں گا، نوجوان کا حیران کن دعویٰ

گراہم ڈنگو کی اہلیہ نے کہا کہ آج اس واقعے کو ایک مہینہ ہو گیا ہے اور اس دوران ہمیں پوری دنیا سے دعاؤں بھرے پیغامات ملے۔

گراہم ڈنگو کی یوٹیوب پر کافی فالوونگ تھی اور ان کے یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ سے زائد سبسکرائبر موجود ہیں۔ ڈنگو کرہ ارض کی کچھ خطرناک ترین مخلوقات بشمول مگرمچھ اور سانپوں کو ہینڈل کرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیوز شیئر کیا کرتے تھے۔ انہیں 8 ماہ قبل بھی ایک خطرناک سانپ بلیک مامبا نے کاٹا تھا۔

Died

snake bite

Graham “Dingo

South African YouTuber