Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارت میں ’پیاز بم‘ پھٹنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی

2 موٹر سائیکل سوار پیاز بم کی کھیپ ساتھ لے جا رہے تھے، رپورٹ
شائع 01 نومبر 2024 09:06am
تصویر بشکریہ: دی ڈیلی گارڈین
تصویر بشکریہ: دی ڈیلی گارڈین

بھارت میں ’پیاز بم‘ دھماکے سے 1 شخص ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

بھارت میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پیش آیا، پیاز بم دیوالی کے تہوار کے لیے خاص پٹاخہ سمجھا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش میں 2 موٹر سائیکل سوار پیاز بم کی کھیپ ساتھ لے جا رہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل ایک مقامی مندر کے قریب گڑھے سے ٹکرا گئی۔

اس دوران پٹاخے موٹر سائیکل سے گر کر پھٹ گئے، دیوالی کے بموں کی کھیپ میں جو دھماکا ہوا اس کی طاقت آئی ای ڈی یا دیسی ساختہ بم کے دھماکے کی تھی۔

کیرالہ کے مندر میں آتش بازی کے سامان میں زور دار دھماکا، 150 افراد زخمی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جس جگہ پر پٹاخے موٹر سائیکل سے گرے اس وقت گلی میں 6 افراد بھی موجود تھے جو پیاز بموں کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ مرنے والے شخص کی لاش کے بھی ٹکڑے ہو گئے۔

Blast

Andhra Pardesh

divali

onion bomb

1 died