Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے صحت پالیسی تیار کرلی

کینسر، دل، گردے، اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد حج نہیں جا سکیں گے
شائع 31 اکتوبر 2024 03:56pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی نئی شرائط کی روشنی میں عازمین حج کے لیے ایک صحت پالیسی تیار کر لی ہے۔ دستاویز کے مطابق، کچھ مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو اس سال حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صحت کی شرائط ممنوعہ بیماریاں: کینسر، دل، گردے، اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا افراد حج نہیں جا سکیں گے۔ ڈائیلاسز کرانے والے افراد، ہارٹ اٹیک، اور سانس پھولنے کے مریض بھی شامل ہیں۔ پھیپھڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد کو بھی حج کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو، وہ بھی حج پر نہیں جا سکیں گے۔

اعصابی اور نفسیاتی مسائل:

سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا افراد پر بھی پابندی ہوگی۔ پیٹ میں پانی بھرنے، منہ یا بڑی آنت سے خون آنے جیسی بیماریوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

جسمانی معذوری: جسمانی اعضا کو حرکت دینے سے معذور افراد بھی حج نہیں جا سکیں گے۔

حاملہ خواتین: کمزور یادداشت یا بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد کا بھی حج پر جانا ممنوع ہوگا۔ 7 ماہ کی حاملہ خواتین کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

منتقل ہونے والی بیماریاں: منتقل ہونے والی بیماریوں میں مبتلا مریضوں پر بھی پابندی ہوگی۔ ٹی بی اور کینسر کے زیر علاج مریض، انفلوئنزا، ڈینگی، اور کرونا کے مریض بھی حج نہیں جا سکیں گے۔

سرٹیفکیٹ کی ضرورت

عازمین کے لیے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کرونا، اور پولیو کے سرٹیفکیٹ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ اقدامات عازمین کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ حج کا سفر محفوظ اور کامیاب ہو سکے۔

Hajj Visa

HAJJ APPLICATION