Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایک بار بچ گئے مگر کب تک بچوگے، اسرائیلی وزیرِاعظم کو حزب اللہ چیف کی دھمکی

ہمارے لیے مزاحمت کرنا اور دفاعی اقدامات کرنا بہتر ہے، شیخ نعیم قاسم
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 05:42pm

حزب اللہ کے نئے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم نے ایک بار حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو بچ گئے۔ ضروری نہیں کہ ہر بار ایسا ہو۔ حزب اللہ کو حسن نصراللہ کے نقوشِ قدم پر چلاتے رہیں گے، جنگ جاری رہے گی۔

؎حزب اللہ کے نئے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنے پہلے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ حماس اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

اسرائیل اور حزب اللہ دونوں ایک دوسرے کے خلاف فضائی حملے کر رہے ہیں۔ حزب اللہ کو اس وقت ایک اہم دھچکا لگا جب اس کے سابق رہنما حسن نصر اللہ کو ستمبر میں اسرائیل نے قتل کر دیا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ ہم اپنے جنگی منصوبے کو اپنے قائم کردہ سیاسی ڈھانچے کے اندر جاری رکھیں گے، اور ہم جنگ کے راستے پر قائم رہیں گے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے مزاحمت کرنا اور دفاعی اقدامات کرنا بہتر ہے اس سے کہ اسرائیل ہم پر غیر متوقع طور پر حملہ کرے۔

حزب اللہ کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی، عبوری سربراہ کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اگر جنگ ہم پر مسلط کی گئی اور پوری طاقت، حوصلے اور ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔

حزب اللہ کے نئے سربراہ نے کہا کہ ’ہم کسی کی ایما پر لڑائی نہیں کررہے اور کوئی ذاتی مفاد بھی نہیں ہے، ہم اپنے مقصد کے لیے لڑتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ منتخب

Iran