Aaj News

جمعرات, اکتوبر 31, 2024  
27 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی، انتخابات تہوار بن گئے

دونوں پارٹیوں کے امیدوار اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
شائع 31 اکتوبر 2024 01:20pm
تصویر بشکریہ: سی این این
تصویر بشکریہ: سی این این

امریکا میں صدارتی الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ مختلف ریاستوں میں ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم رنگا رنگ انداز سے جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں، دونوں پارٹیوں کے امیدوار اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

کہیں فوڈ فیسٹیول تو کہیں گھاس پر خوبصورت پوٹریٹس لگائے گئے ہیں۔ صدارتی الیکشن کے قریب آتے ہی وینٹیج کارز کی نمائش بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اطالوی آرٹسٹ نے ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس کا شاندار پوٹریٹ بنا کر سب کو حیران کردیا۔ گھاس پر تیار کیے گئے منفرد پوٹریٹ کو بنانے والے فنکار کا کہنا ہے کہ وہ کمالا ہیرس سے بےحد متاثر ہیں وہ ایک پرامید خاتون ہیں۔

امریکی ریاست ایریزونا میں کمالا ہیرس کی مہم کے دوران نایاب گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

وہیں فلوریڈا میں بھی اس سلسلے میں گولف کاٹ ریلی منعقد کی گئی ہے۔ لاس ویگس میں مشہور زمانہ دیوہیکل گلوب اسکرین پر کمالا ہیرس کی تصویر کے ساتھ شہریوں کو ووٹ ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ورجینیا میں فوڈ فیسٹیول سجایا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے مزیدار کھانا پکا کر ووٹر کو قائل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی فاسٹ فوڈ شاپ میں فرنچ فرائز بنا کر لوگوں کی ہمدردی حاصل کرچکے ہیں۔

جارجیا میں سیاہ فام شہری ٹرمپ کے حامی ان کی تصاویر والی ٹی شرٹس اور ٹوپیاں فروخت کر رہے ہیں۔

Donald Trump

Kamala Harris

America

US Presidential Elections 2024