Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ سے متعلق کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

جسٹس شاہد کریم نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری
شائع 31 اکتوبر 2024 11:50am

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹس کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بچوں کے لیے بسز کی فراہمی کے لیے مزید 2 ہفتوں کا وقت دیا جاتا ہے، دھوئیں کے حوالے سے کسی پالیسی کے بغیر چلنے والے انڈسٹری یونٹس کو مسمار کر دیا گیا ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف متعلقہ انتظامیہ نے کاروائیاں کی ہیں۔

عدالت نے تحریر کیا کہ سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بچوں کو بسز کی فراہمی کے لیے مزید دو ہفتوں کا وقت دیا جاتا ہے۔

حکم نامے کے مطابق سرگودھا اور فیصل آباد میں آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے حوالے سے محکمہ ماحولیات نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، ایل ڈی اے کی جانب سے ٹولنٹن مارکیٹ لاہور کی بہتری کے لیے پلان عدالت میں جمع کروایا گیا ہے، جس کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ کی مکمل اپگریڈیشن کی جائے گی۔

عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے مختلف محکموں سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت کل یکم نومبر تک ملتوی کر دی

Lahore High Court

smog

Lahore smog