Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد زمان پارک آمد، پولیس کی بھاری نفری تعینات

کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اینٹی رائٹ کے دستے اور قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئی
شائع 31 اکتوبر 2024 11:20am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی رہائی کے بعد زمان پارک پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق زمان پارک میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے، پولیس کی بھاری نفری زمان پارک میں تعینات کر دی گئی۔

کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اینٹی رائٹ کے دستے اور قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی اپنے دانتوں کے چیک اپ کے لیے لاہور آئی ہیں، آج دانتوں کا چیک اپ کروانے کے بعد واپس روانہ ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور چلی گئیں تھیں۔

imran khan

lahore

bushra bibi

zaman park

Imran Khan Bushra Bibi