راولپنڈی میں بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے ہول میں پھنس گیا
ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی، بچے کو نکالنے ریسکیو آپریشن جاری
راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں بچہ پہاڑی پتھروں کے ہول میں پھنس گیا، بچے کو نکالنے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں جھمیترا گاؤں کا رہائشی 12 سال کا بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے ہول میں پھنسا۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جائے وقوعہ سڑک سے کافی دورہے، ایمرجنسی ریسیکو گاڑیوں کی رسائی ممکن نہیں، بچے کو نکالنے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پتھریلے ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی ہے۔
rawalpindi
Child
Mountains
Grazing goats
Stony Hole
مقبول ترین