پٹری پر ہیڈ فون لگا کر موبائل فون چلانے میں مگن طالب علم کو ٹرین نے کچل دیا
نوجوان کو باڈی بلڈنگ اور ریل بنانے کا شوق تھا، رپورٹ
بھوپال میں 20 سالہ طالب علم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ طالب علم ریلوے ٹریک پر ہیڈ فون لگا کر موبائل فون استعمال کرنے میں مگن تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق منراج تومر نامی 20 سالہ بی بی اے کا طالب علم، اپنے ایک دوست کے ساتھ ریلوے کی پٹریوں پر بیٹھا اپنے فون میں محو تھا۔
ہیڈ فون پہنے ہوئے موبائل فون پر پورا دھیان دیے اس نے ٹرین کو قریب آتے نہیں دیکھا۔ جس کے باعث ٹرین اس پر چڑھ دوڑی۔
پھنسی ہوئی ماں کو نکالنے کیلئے بچی نے رکشہ اٹھا لیا
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ منراج تومر اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھے۔ پولس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے غمزدہ خاندان کے حوالے کر دی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ طالب علم کو باڈی بلڈنگ اور سوشل میڈیا پر ریل بنانے کا شوق تھا۔
Student
Train Accident
موبائل فونز
Died
railyway track
مقبول ترین