Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Awwal 1446  

مکسڈ مارشل آرٹس فائٹ، بھارت کو ہراکر پاکستان نے فیدر ویٹ اور بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیے

دیگر مقابلوں میں بھی پاکستانی فائٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
شائع 31 اکتوبر 2024 08:27am

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کا میلہ پاکستانی فائٹرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ لوٹ لیا۔

فیدر ویٹ (Featherweight) کیٹیگری میں پاکستانی فائٹر محموش رضا نے بھارتی فائٹر روی ساؤ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ، بینٹم ویٹ (Bantamweight) کیٹیگری میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ ہودا کو ہرا کر اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑا۔

دیگر مقابلوں میں بھی پاکستانی فائٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کے اعجاز احمد نے بھارتی فائٹر انکیت گجر کو شکست دی، جبکہ مجاہد بیگ نے راج ویر کو ہرا کر اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ اسی طرح، پاکستان کے مصعب آصف نے افغانستان کے واحد احمدی کو بھی شکست دی۔

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس فائٹس کے دوران دو فائٹس افغانستان کے فائٹرز کے نام رہی، جن میں سمیر نصرت اور ایمل صدیقی نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

یہ ایونٹ نہ صرف پاکستانی فائٹرز کی مہارت کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ مکسڈ مارشل آرٹس کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے مقبولیت کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابیاں ایک نئے عزم اور امید کا پیغام ہیں، جو انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

پاکستان