Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کملا ہیرس کی انتخابی ریلی میں ’جنات‘، تصاویر نے ہنگامہ مچادیا

وائرل ہونے والی ویڈیو اگست کی ہے جب ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے لاس ویگاس میں خطاب کیا تھا۔
شائع 30 اکتوبر 2024 08:57pm

امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی ریلی میں ’جنات‘ دکھائی دے گئے اور بہت سوں نے اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

کملا ہیرس کے انتخابی جلسوں میں ایک پراسرار عورت کی فلمنگ بھی گئی ہے۔ ری پبلکنز نے اِسے ’شیطانی بایاں بازو‘ قرار دیا ہے۔

لاس ویگاس (نیواڈا) میں انتخابی جلسوں میں خطاب کے دوران لوگوں نے کملا ہیرس کی طرف دیکھا تو وہاں ایک پُراسرار عورت دکھائی دی۔ اُسے دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی عفریت لوگوں کا جائزہ لے رہا ہو۔

جن لوگوں نے کملا ہیرس کا یہ ویڈیو کلپ دیکھا ہے وہ یہ پوچھنے پر مجبور ہوئے کہ کیا میں نے کسی جن یا عفریت کو دیکھا ہے۔

کملا ہیرس نے 10 اگست کو لاس ویگاس میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا۔ اُن کے خطاب کا ویڈیو کلپ اب منظرِعام پر آیا ہے اور تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔

دائیں بازو کے سیاسی مبصر جو اسٹانکز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ جب کملا ہیرس خطاب کر رہی تھی تب ایک پراسرار وجود بھی تھا۔ اسٹانکز نے طنزیہ انداز سے لکھا ہے کہ شیطانی بائیں بازو کا اقتدار مزید طول پکڑ سکتا ہے۔ یہ خدا اور شیطان کی روحانی جنگ ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی اسٹار نے لکھا ایسا لگتا تھا جیسے کملا ہیرس کے کاندھے پر کوئی demon بیٹھا ہو اور ماحول کا جائزہ لے رہا ہو۔

Kamala Harris

Las Vegas

MYSTERIOUS ONE

DEMON