Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں غیر ملکیوں سے لوٹ مار کی تفتیش میں اہم پیش رفت

غیرملکی شہریوں نےتصاویر اور خاکوں کی مدد سے 2 ملزمان کی شناخت کرلی
اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2024 06:19pm

کراچی میں گزشتہ روز غیرملکیوں سے لوٹ مارکا واقعہ پیش آیا جس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا جبکہ متاثرہ غیرملکی شہریوں نے خاکوں اور تصاویر کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں رہے ہیں۔ پولیس نے پولش شہریوں کو 10 سے زائد مشتبہ افراد کی تصاویر اور خاکے دکھائی گئے۔

پولش شہریوں نے 2 ملزمان کو تصاویر اور خاکوں کی مدد سے شناخت کرلیا ہے۔ شناخت کئے گئے دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ماضی میں اسلام آباد میں 2 اور کراچی میں ایک واردات میں ملوث رہے۔ خیال رہے کہ پولش شہری ڈی ایچ اے کراچی میں رہائش پذیر تھے۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی شہریوں نے فارنرز سیکورٹی سیل سے باقاعدہ سیکورٹی نہیں لی تھی، سی سی ٹی وی روٹ سے لگتا ہے کہ ملزمان کالا پل کے راستے ڈیفینس پہنچے تھے۔

کراچی پولیس نے دونوں ملزمان کی گرفتاری کےلئے اسلام آباد پولیس سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔

پاکستان